ذرائع: تائیوان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق چین‘ تائیوان کی بحری اور فضائی حدود میں بڑے پیمانہ پر دراندازی کررہا ہے۔ چینی فضائیہ کے لڑاکاطیاروں اور ڈرونز سمیت 71 طیاروں نے آبنائے تائیوان کی غیررسمی لکیر ”میڈلائین“ کو عبور کیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی
رائٹرز کے مطابق بیجنگ‘ تائیوان کے قریب اپنی فوجی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ میڈین لائن وہ غیرسرکاری لکیر ہے جو فضائی دفاعی زون کے اندر چین اور تائیوان کو الگ الگ کرتی ہے۔ چین نے کہا کہ اُس نے اتوار کو تائیوان کے اردگرد ”حملے کی مشقیں“ کی ہیں جوکہ تائیوان اور امریکہ کی طرف سے اشتعال انگیزی کا جواب تھیں۔